حیدرآباد۔16ستمبر(اعتماد نیوز)اتر پردیش کے 11اسمبلی حلقوں اور ایک
پارلیمانی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے بعد بی جے پی کو شکست فاش ہوئی ہے۔
چنانچہ 11اسمبلی حلقوں میں سے 8حلقوں میں اے پی اور تین حلقوں میں بی جے پی
نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ عام انتخابات سے قبل یہ تمام حلقے بی جے پی کے
کھاتے میں تھے۔ عام انتخابات کے موقع پر اتر پردیش کے 11بی جے پی کے ارکان
اسمبلی ارکان پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد ان 11حلقوں میں ضمنی انتخاب
منعقد ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں عام انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کے ووٹوں
کو بری طرح تقسیم کیا گیا۔ نیز فرقہ پرست عناصر کے چالبازیوں کے سامنے مسلم
ووٹ پوری طرح بکھر گئے۔ ایسے موقع پر اتر پردیش کی حکمران جماعت سماج وادی
پارٹی نے ریاستی وزیر اعظم خان کو اسکی ذمہ داری سونپ دی۔ اتر پردیش کے
مائن پوری حلقہ پارلیمنٹ میں بھی سماج وادی پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اس حلقہ سے عام انتخابات کے موقع پر ملائم سنگھ یادو منتخب ہوئے۔